نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

Last Updated On 10 February,2019 05:44 pm

ہملٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی، کولین منرو نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی ہملٹن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں پر دو سو بارہ رنز بنائے۔ کولین منرو نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارتی ٹیم چھ وکٹوں پر دوسو آٹھ رنز بنا سکی۔

وجے شنکر تینتالیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان روہت شرما نے اڑتیس سکور کیا۔ ڈیرل مچل اور مچل سانٹنر نے دو دو شکار کئے۔ کیویز نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

 

Advertisement