بگ بیش لیگ: گلین میکسویل نے میلبرن سٹارز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

Last Updated On 10 February,2019 08:01 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) گلین میکسویل کے چھکوں نے میلبرن سٹارز کو بگ بیش لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ سڈنی سکسرز نے ناکامی کے باوجود ٹاپ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بگ بیش لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، میلبرن سٹارز نے سڈنی سکسرز کو چورانوے رنز سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔ گلین میکسویل کے بیاسی رنز، چھ چھکے لگائے۔

سڈنی سکسرز ایک سو اڑسٹھ کے جواب میں صرف چوہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آخری لیگ میچ میں ناکامی کے باجود سڈنی سکسرز نے ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بگ بیش لیگ کے دونوں سیمی فائنل چودہ اور پندرہ فروری کو کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement