آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور پہلے نمبر کے بلے باز

Last Updated On 11 February,2019 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم بدستور پہلے نمبر کے بلے باز، شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے خلاف فائنل میں طوفانی اننگز کھیلنے والے کولن منرو ترقی کر کے دوسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔

فخرزمان بیٹنگ میں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم کی تنزلی ہوئی ہے۔ شاداب خان دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، عماد وسیم کی چوتھی پوزیشن ہے اور فہیم اشرف بولنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔
 

Advertisement