کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنیل نارائن انجری کا شکار

Last Updated On 14 February,2019 02:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر سنیل نارائین ٹیم کو چھوڑ گئے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابتدائی میچوں میں عدم موجودگی کے بعد سنیل نارائن ٹیم کو جوائن کرلیں گے، تاہم اس کا انحصار ان کے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہوگا۔

اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ سنیل نارائن بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ ایک بہترین میچ ونر ہیں۔ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل یہ ہمارے لیے ایک دھچکا ضرور ہے تاہم ٹیم میں متعدد میچ میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود ہیں اور ان کے ساتھ ہم اس خلا کو پْر کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنیل نارائن کی جگہ پر دوسرے کھلاڑے کا جگہ بنانا بہت مشکل ہے، تاہم ان کی جگہ پر سمر سیٹ کے لیگ سپنر میکس والر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

Advertisement