ترین کرکٹ اکیڈمی اور واؤنڈڈ ٹائیگرز لودھراں میں‌ مدمقابل

Last Updated On 15 February,2019 12:59 pm

لودھراں: (دنیا نیوز) ترین کرکٹ اکیڈمی اور واونڈڈ ٹائیگرز کے مابین لودھراں میں آج کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین، ترین کرکٹ اکیڈمی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کے مدمقابل واونڈڈ ٹائیگرز کی کپتانی کے فرائض پیٹر اوبرائن ہوں گے۔

جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ واؤنڈڈ ٹائیگرز ڈیکلیریشن فارمیٹ کی طرز پر کھیلے جانے والے مقابلے میں اوورز کی کوئی حد نہیں، برطانیہ کے مشہور رائٹر پیٹر اوبرائن واونڈڈ ٹائیگرز کی کپتانی کریں گے جبکہ ترین کرکٹ اکیڈمی کی قیادت علی ترین کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کوئی ٹیم جنوبی پنجاب میں کرکٹ میچ کھیل رہی ہے، قبل ازیں مہمان ٹیم کا لودھراں میں شاندار استقبال کیا گیا۔
لودھراں میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے، ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ لودھراں میں ’’وونڈڈ ٹائگرز‘‘ کے خلاف ترین کرکٹ اکیڈمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

 

Advertisement