ملتان سلطانز کی سواری، دلکشی میں سب پر بھاری

Last Updated On 14 February,2019 02:14 pm

دبئی: (دنیا نیوز) شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے اسٹارز سے سجی ملتان سلطانز کی ٹیم اب سفر کر رہی ہے دلکش ڈیزائن سے مزین ٹیم بس میں۔

سبز اور نیلے رنگ سے سجی اس بس پر ملتان سلطانز کا لوگو نمایاں ہے جبکہ جنوب کے ہنر مند بھی اپنی کاریگری کےساتھ موجود ہیں۔ ’’جنوب کی پہچان‘‘ ملتان کے سلطان جدت پسندی میں سب سے آگے ہیں۔

ٹیم لوگو اور ٹیم کٹ کے بعد ٹیم بس کے ڈیزائن نے بھی ملتان سلطانز کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
 

Advertisement