کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف

Last Updated On 15 March,2019 02:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کنگز کے کھلاڑیوں نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

کراچی میں جاری پی ایس ایل 4 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور منرو کو میدان میں اتارا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ بابر اعظم 42 جبکہ کولن منرو 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں لیونگ سٹون نے 30، انگرام نے 23، ڈنک نے 12 جبکہ عماد وسیم نے 13 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کنگز کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف نے دو جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم جمعہ کو پشاور زلمی کے خلاف فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے کھیلے گی جہاں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان کی منتظر ہو گی۔

 

Advertisement