گال ٹیسٹ، سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری

Last Updated On 19 August,2019 03:32 pm

گال: (دنیا نیوز) گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، سنچری میکر لنکن کپتان کرونا رتنے مین آف دی میچ قرار پائے۔

سیریز کے افتتاحی میچ کے پانچویں اور آخری روز 268 رنز کا کیوی ہدف سری لنکا نے 4 وکٹ پر پورا کر لیا، ایک سو بائیس رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے والے لنکن کپتان کرونارتنے مین آف دی میچ قرار پائے۔

پہلی اننگز میں مہمان کیویز کے دوسوانچاس رنز کے جواب میں آئی لینڈرز نے دو سو سڑسٹھ رنز بنا کر اٹھارہ رنز کی برتری حاصل کی تھی، گال ٹیسٹ میں جیت سے سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری کر لی ہے۔
 

Advertisement