لارڈز:‌ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

Last Updated On 19 August,2019 03:22 pm

لندن: (دنیا نیوز) لارڈز ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا، آخری روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 267 رنز کا ہدف دیا۔ کینگروز چار وکٹ پر 154رنز بنا سکے، بین سٹوکس نے سنچری سکور کی۔

آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ، لارڈز میں ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے کینگروز کو دو سو سڑسٹھ رنز کا ہدف دیا۔

کھیل ختم ہونے پر ٹِم پین الیون چھ وکٹ پر ایک سو چون رنز بنا سکی۔ سٹیون سمتھ کے متبادل مارنس لبے شین نے انسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ جیک لیچ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بین سٹوکس کے ایک سو پندرہ رنز کی بدولت انگلینڈ نے دوسری اننگز پانچ وکٹ پر دوسو اٹھاون سکور پر ڈکلیئر کی تھی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، تیسرا ٹیسٹ بائیس اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔


 

Advertisement