پی سی بی کا بی پی ایل کیلئے کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ

Last Updated On 02 December,2019 05:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق ٹی 10 کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دے دیئے گئے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ فاسٹ باولر وہاب ریاض، جارح مزاج بلے باز آصف علی، مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے بھی بی پی ایل میں معاہدے ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈرز محمد نواز، عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ بھی بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کیلئے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔
 

Advertisement