پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

Last Updated On 17 September,2018 08:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں 38 سو کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر تلف کردیا۔

لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران بیمار جانوروں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے 3 بڑے سپلائرز پکڑے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 38 سو کلو گوشت قبضے میں لے کر تلف کردیا۔ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے 3 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مند گوشت کی فراہمی کے لیے ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔

Advertisement