پشاور پولیس کا جعلی کرنسی چھاپنے والی فیکٹری پر چھاپہ، 6 کروڑ کے کرنسی نوٹ برآمد

Last Updated On 09 November,2018 07:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے جعلی کرنسی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ 6 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بھی پکڑی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گروہ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے 3 ارکان پکڑ لئے، فیکٹری میں 17 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بنائی جا رہی تھی جس میں سے تیار شدہ 6 کروڑ روپے قبضے میں لے لئے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والا گروہ 9 افراد پر مشتمل ہے 3 گرفتار کئے گئے ہیں باقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement