فیصل آباد سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

Last Updated On 09 November,2018 05:35 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی فورس نے فیصل آباد میں خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عارف، سعود الرحمٰن، اکمل اور محمد ارشاد شامل ہیں جنہیں خفیہ اطلاع پر ستیانہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضہ سے بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد فیصل آباد میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement