نوازالدین صدیقی کی فلم ’’منٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Last Updated On 15 August,2018 05:08 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم’’منٹو‘‘کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں ’منٹو‘ کی زندگی اور ان کی لکھی جانے والی تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کے کردار سے انصاف کیا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم ’’منٹو‘‘میں نواز الدین صدیقی کی پرفارمنس ان کی اب تک کی بہترین پرفارمنس ہو گی۔

فلم میں اداکارانوازالدین صدیقی مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری دیش پانڈے شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اداکارہ وہدایت کارہ نندیتا داس نے دی ہےاور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے، فلم 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

Advertisement