اداکار فیروز خان بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے نہال

Last Updated On 03 May,2019 04:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیروز خان بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے، انھوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار فیروز خان اوران کی اہلیہ علیزے فاطمہ کو قدرت نے خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے، ننھے مہمان کی آمد پر فیروز خان خوشی سے پھولے نہ سمائے اور فوری طور پر یہ اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس جمعہ کو خدا نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو جمعہ کی بھرپور مبارک باد بھی دی۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی اور فیروز خان نے چند روز قبل اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر بھی شیئر کی تھی کہ وہ بہت جلد باپ بننے والے ہیں۔

 

Advertisement