نئی تصاویر پر مہوش حیات تنقید کی زد میں آ گئیں

Last Updated On 08 October,2019 07:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ اور صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی مہوش حیات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس پر ہر کوئی تنقید کر رہا ہے۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7 ویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ اداکار کے ساتھ 5 سال بعد ہمراہ سٹیج پر پرفارم کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے ناروے میں کشمیریوں کیلئے صدا بلند کر دی

ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تمغہ امتیاز کے لیے مہوش حیات کا نام تجویز کرنے والی شخصیت کون؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟ جبکہ انہوں نے لکھا کہ شرم آنی چاہیے، آپ مسلمان ہیں، بھارتیوں کی نقل کرنا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر بات سے انکار، مہوش حیات پر تنقیدی نشتر برس پڑے

وائرل ہونے والی ویڈیو کو کسی نے فحاشی کی تشہیر قرار دیا جبکہ ایک صارف کے مطابق انہیں مہوش حیات سے اس قسم کی امید نہیں تھی۔اس موقع پر ایک صارف نے احسن خان پر بھی تنقید کی کہ وہ ایسا ڈانس بھی کرتے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی۔ان کے مطابق ڈانس کا یہ انداز اور گانے کا انتخاب ہراساں کرنے کی جانب اکسانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کشمیر کے حوالے سے میری شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘

البتہ کچھ صارفین نے دونوں اداکاروں کے ڈانس کو پسند بھی کیا۔ انہوں نے شو میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مداح مہوش حیات کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

Advertisement