خدا کیلئے اپنے کام سے کام رکھیں، نور بخاری کی پانچویں شادی کی تردید

Last Updated On 18 December,2019 03:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ، جو کچھ عرصہ قبل انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر دین کی تبلیغ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نے دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے لندن میں خفیہ طور پر پانچویں شادی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی افواہیں میڈیا میں زیر گردش

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی طویل پوسٹ پر انہوں نے اپنی پانچویں شادی کی تردید کی ہے، جذباتی انداز میں انہوں نے مزید لکھا کہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

نور کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا کیوں میرے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کیوں مجھے سکون سے جینے نہیں دیتا۔ ہر ماہ میڈیا میری شادی کے حوالے سے خبر بریک کرتا ہے۔ خدا کے لیے اپنے کام سے کام رکھو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کے پاس میرے اور میری زندگی کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ کوئی اور مواد نہیں ہے؟

نور نے مزید کہا میں نے کسی وجہ سے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاکہ مجھے احمقانہ خبروں کی زینت نہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ رہے کہ دو سال قبل نور بخاری نے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لے لی تھی اور شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر دین کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

Advertisement