اقراء عزیز اور یاسر حسین کا روایت سے ہٹ کر شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 18 December,2019 03:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین رواں ماہ 28 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں نے دلچسپ انداز میں اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین رواں ماہ شادی کر رہے ہیں، اداکارہ اقراء عزیز نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، دلچسپ بات ہے کہ روایتی کارڈ نہیں بلکہ کا رڈ کے ذریعے انوکھے انداز میں لوگوں کو شادی کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دلہن دلہا بن گئے

یاد رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر اقراعزیز اور یاسر حسین کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور اب اقرا عزیز نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنی اور یاسر کی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

تاہم یہ کوئی عام شادی کا کارڈ نہیں ہے بلکہ اس میں نہایت دلچسپ اور انوکھے انداز میں لوگوں کو شادی کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوت نامے کے مطابق دونوں رواں ماہ کی 28 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین اداکارہ اقرا عزیز کے غلام بننے کو تیار

شادی کے کارڈ پر دلہا اور دلہن کے لباس میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کا کارٹون نظر آرہا ہے ۔ کارڈ کی ابتدامیں یاسر حسین کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا ہے خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا)۔ عزیز صاحب کی لڑکی اقرا(سمجھداری کی مثال)۔ شادی کارڈ کے ذریعے دونوں نے ملک میں جاری مہنگائی پر طنز کرتے ہوئے کہا 28 دسمبر 2019 کو دونوں شادی کررہے ہیں (کیونکہ ء2020 میں مہنگائی مزید بڑھے گی)۔

یہ بھی پڑھیں: اقراء عزیز اور یاسر حسین ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آ گئے

انسٹا گرام پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اقراء نے بتایا کہ نکاح دوپہر ایک بجے ہوگا، بھرپور لنچ دوپہر اڑھائی بجے (کیونکہ ہمارے وزیراعظم بہت تیز ہیں۔ کارڈ کی آخری سطروں میں دونوں نے مہمانوں سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تحفوں کی ضرورت نہیں۔ سلامی مشورے کی طرح دیں (دل کھول کر)۔ کارڈ کے ساتھ اقرا عزیز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے کہا کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Advertisement