نازیہ اور زوہیب حسن کے والد بصیر حسین انتقال کر گئے

Last Updated On 17 May,2020 05:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کر گئے ہیں۔

زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور ان کیلئے الوداعی پیغام لکھا۔ انہوں نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کیلئے آپ کو الوداع۔

 

زوہیب حسن اس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی ان کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ وہ اپنے والد کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟
 

 

Advertisement