اندھیری رات ختم ہونیوالی ہے، الیکشن کے روزعوام فیصلہ کرینگے: عمران خان

اندھیری رات ختم ہونیوالی ہے، الیکشن کے روزعوام فیصلہ کرینگے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، میرا تجربہ ہے آخری گیند تک میچ جیتا نہیں جاسکا۔ انہوں نے کہا الیکشن میں انہیں پتہ چل جائے گا اللہ تعالیٰ ہی دلوں پر راج کرتا ہے، قوم مقروض ہوتی جا رہی ہے، انہوں نے باریاں لگائی ہیں، بنگلادیش ہم سے آگے چلا گیا، اصل سرمایہ کاری قوم پر پیسہ لگانا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:تبدیلی کا وقت آ گیا، عوام ساتھ دیں: عمران خان

عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ترقی صرف اشتہاروں تک تھی، لاہور میں بارش نے ترقی کا پول کھول دیا، کہا گیا لاہور پیرس بن گیا، بارش کے بعد اصلیت سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کراچی میں نظام کی تبدیلی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، الیکشن کے بعد کونسی سیٹ رکھوں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا، نیا پاکستان کراچی کے بغیر نہیں بن سکتا، 30 سال سے باریاں لینے والوں کے پاس کراچی کا حل نہیں ہے۔