ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Last Updated On 05 September,2018 05:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی قابض افواج نے 4 ستمبر کو ایل اوسی پرکوٹ کٹیرا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ایک چرواہا عبدلرؤف شہید ہوا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال بھارتی فورسز کی جانب سے 2000 سیز فائر خلاف ورزیاں کی گئیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر رواں سال 32 شہید اور 122 زخمی ہوئے۔ دفترخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003 کے سیز فائر پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اس اشتعال انگیزی کو فوراً بند کرے، بھارتی رویہ سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
 

Advertisement