فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ناراض منظور وٹو سے این اے 103 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست کردی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو سے ملاقات کی۔ منظور وٹو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف نے سعد اللہ بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا، جس پر منظور وٹو ناراض ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے منظور وٹو سے درخواست کی ہے کہ این اے 103 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کریں۔ منظور وٹو نے سوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا۔