ضمنی الیکشن: کراچی کے 2 حلقوں میں 48 امیدوار مدمقابل

Last Updated On 13 October,2018 10:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

کراچی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجے گا۔ این اے 243 اور پی ایس 87 میں انتخاب کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 340 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بہادرآباد، شرف آباد، حسن اسکوائر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر پر مشتمل این اے 243 میں پی ٹی آئی کے عالمگیرخان اور ایم کیوایم کے عامر چشتی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پی ایس 87 ملیر میں پیپلزپارٹی کے محمد ساجد اور پی ٹی آئی کے قادر بخش گبول میں مقابلہ ہوگا۔ پی ایس 87 میں کل 26 جبکہ این اے 243 میں 22 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Advertisement