روالپنڈی: (روزنامہ دنیا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سجاد خان نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔
سجاد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ واضح اکثریت سے جیت رہے تھے کہ اچانک نتائج روک کر تبدیل کر دیئے گئے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے اپنے اثر و رسو خ کے استعمال اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرکے نتائج میں ردوبدل کروایا۔
پریس کانفرنس کے دروان سجاد خان نے کہا کہ شیخ رشید نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ریلوے میں 10 ہزار نوکریوں کے فارم بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ گنتی چاہتے ہیں اگر نہ کی گئی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔