بین الاقوامی ایوی ایشن نمائش، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی دھاگ بٹھا دی

Last Updated On 08 November,2018 11:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین میں جاری بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ ایروسپیس نمائش میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی دھاگ بٹھا دی۔

پاکستانی پائلٹس نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کے ساتھ فضائی کرتب کیے تو سب دیکھتے رہ گئے۔

چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں کی دھوم، ائیر شو میں شاندار فضائی کرتب، حاضرین پر سحر طاری ہو گیا۔

ژوہائی ائیر شو کے تیسرے روز پاک فضائیہ کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے غیر معمولی کرتب دکھا کر خوب داد سمیٹی۔

شاہینوں کے دستے نے پندرہ منٹ تک انورٹیڈ فلائیٹ، مسل کلائنب اور ورٹیکل رولز سمیت مختلف فارمیشنز میں اپنی مہارت دکھائی۔

مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس زمین پر آیا تو شائقین نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔ جدید ہتھیاروں سے لیس جے ایف سیوینٹین مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کےماہرین کا بھی مرکز نگاہ رہا۔
 

Advertisement