پنجاب :تعلیمی اداروں میں24دسمبر سے موسم سرماکی تعطیلات

Last Updated On 08 December,2018 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں24 سے 31 دسمبرتک موسم سرما کی تعطیلات کااعلان کیا ہے اوراس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خشک ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانولہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
 

Advertisement