نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعلی پنجاب

Last Updated On 09 December,2018 02:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اورملک سے غداری کرتے ہیں، نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیاہے۔ درایں اثنا وزیراعلی نے تھیلی سیمیامریضوں کےاعزازمیں تقریب بھی منعقد کی جس کے دوران عثمان بزدار بچوں میں گھل مل گئے۔

اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچےہمارےگلشن کا پھول ہیں،ان کومرجھانےنہیں دیں گے،تھیلی سیمیا کےمرض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانا ضروری ہے، وزیراعلی نے شادی سے پہلے تھیلی سیمیا ٹیسٹ لازم قرار دینے کیلئے قانون سازی کا اعلان بھی کیا۔
 

Advertisement