جسٹس سردار شمیم نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Last Updated On 01 January,2019 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری سرور نے حلف لیا۔

جسٹس سردار محمد شمیم خان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، حکومتی عہدیداران، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت دیگر ججز اور وکلا نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان رحیم یار خان میں یکم جنوری 1958 کو پیدا ہوئے، 1985میں ضلع رحیم یار خان سے وکالت کا آغاز کیا۔

جسٹس محمد سردار شمیم خان نے 19 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ایک سال کے بعد لاہورہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس سردار شمیم خان کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بننے پر وکلا برداری نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement