شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد مارا گیا، بارودی مواد برآمد

Last Updated On 04 January,2019 05:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان اسپین وام برکلے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام کے علاقے برکلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

کارروائی میں آئی ای ڈی بنانے کی دستاویز، ایم ایس جی، دستی بم، میگزین اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد 2017 میں شروع کیا گیا جس کے تحت وزیرستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور یہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
 

Advertisement