نیب افسران کے نجی سفر کرنے پر فوری پابندی عائد

Last Updated On 09 January,2019 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے افسران کے نجی سفر کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرہ یا بیرون ملک چھٹی کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے منظوری لینا ضروری ہو گی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔


 

Advertisement