صوابی: یوسی سوڈھیر سلو میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 28 January,2019 12:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) صوابی کے علاقے سوڈھیر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح سویرے سرفراز خان اپنے بچوں کے ہمراہ سو رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت سوئے ہوئے خاندان پر آگری، جس کے نتیجے میں سرفراز کی بیوی، 11 سالہ بیٹی مروہ، ڈھائی سالہ ماہ نور اور 12 سالہ بیٹا عطاء اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سرفراز خان اور 6 سالہ بیٹا دانش شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement