مالیاتی پیکج کا حصول، پاکستان اورآئی ایم ایف میں جلد معاہدے کا امکان

Last Updated On 04 February,2019 03:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاہدےکےحتمی مسودےکاتبادلہ ہو گیا ہے جس کے بعد مالیاتی پیکج کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین جلد معاہدےکا امکان ہے۔

پاکستانی معیشیت کو خسارے سے نکالنے کیلئے حکومت نے بالآخر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسدعمراورآئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگاڑڈ کےدرمیان رسمی ملاقات 10 فروری کو دبئی میں ہوگی جس میں شرائط اور پیکج کے حجم کے حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سےپیکج ملنےپر ادائیگیوں کےنظام میں بہتری آئےگی اور پاکستانی زرمبادلہ کےذخائربہترہوں گے۔
 

Advertisement