پشین: بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 4 بچے جاں بحق، 3 زخمی

Last Updated On 05 February,2019 01:00 pm

پشین: (دنیا نیوز) پشین میں جاری تیز بارش سے کلی لمڑان میں مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ شب تیز بارش اور آندھی سے کلی لمڑان کے علاقے یعقوب کالونی میں واقع ایک کچے مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے گھر کے بچے ملبے تلے دب گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔

ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


 

Advertisement