پرویز مشرف کے مزید ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

Last Updated On 08 February,2019 05:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمولیت کا اعلان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی موجودگی میں کیا گیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر امجد نے یکم فروری کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں سید فقیر حسین بخاری، چودھری اسد محمود اور شہزاد ستی شامل ہیں جبکہ خواتین ونگ کی صدر اور یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہد بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement