خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا شکار

Last Updated On 08 February,2019 06:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس تین بار ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا شکار ہو گیا۔ لیگی رکن کے بی آر ٹی میں کمیشن لینے کے الزام پر صوبائی وزرا نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی صدارت میں ہوا۔ اپوزیشن اراکین نے بات کا موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ ایوان میں دوسری بار احتجاج اپوزیشن کے سوالات لیپس کرنے پر ہوا۔ اپوزیشن ممبران سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور شور شرابا کیا۔

اسمبلی اجلاس میں تیسری بار اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بی آر ٹی منصوبے میں کمیشن لینے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے کمیشن لیا گیا جو الیکشن میں لگایا گیا، الزام پرصوبائی وزراء اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

اجلاس میں حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو پرزنٹیشن دی جائے گی۔
 

Advertisement