پی پی 218 کا ضمنی انتخاب، پی پی نون لیگ متحد ہو گئے

Last Updated On 08 February,2019 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملتان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی حمایت حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پی پی 218 پر نون لیگ پی پی امیدوار ملک ارشد راں کی حمایت کرے گی۔

ملک ارشد راں کو دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پی پی 218 کی نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی عام انتخابات میں پی پی کے ملک عباس راں نے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں سے شکست کھائی تھی۔ ضمنی انتخابات میں پی پی نے ملک عباس کے بھائی ملک ارشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عام انتخابات میں نون لیگ کے ملک ظفر راں نے پچیس ہزار ووٹ حاصل کئے تھے پچیس ہزار ووٹ لینے والی نون لیگ کا وزن بھی پی پی کے امیدوار کے پلڑے میں پڑ گیا تحریک انصاف اب تک حلقے میں امیدوار کا فیصلہ نہ کر سکی۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 218 سے پی ٹی آئی کے ملک مظہر عباس راں 45817 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پی پی پی کے رہنما ملک محمد عباس 37417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار ملک ظفر احمد راں 25088 ووٹ لے سکے تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس راں کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوچکی ہے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔
 

Advertisement