پنجاب حکومت کا حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 February,2019 10:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پنلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پرویز الہیٰ کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا جس میں چیئرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

راجا بشارت کا کہنا ہے کہ پی اے سی کے چیئر مین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
 

Advertisement