نوازشریف کی میرٹ پر ضمانت واپسی کی درخواست منظور

Last Updated On 12 February,2019 03:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کی درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، نواز شریف نے میرٹ پر ضمانت کی پہلے جمع کروائی گئی درخواست واپس لے لی ، صرف میڈیکل گراونڈ پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے، ان کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو نوازشریف کی میرٹ پرضمانت کیلئے درخواست دائر کی، تاہم نواز شریف کی صحت 15 جنوری کو خراب ہوئی جس پر صحت کی خرابی کی وجہ سےمیڈیکل گراونڈ پرضمانت کی دوبارہ درخواست جمع کروائی۔

نواز شریف کے وکیل نے صرف میڈیکل گراونڈ پر درخواست ضمانت پر زور دیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی میرٹ پرضمانت واپسی کی درخواست منظور کر لی۔
 

Advertisement