وزیراعظم عمران خان کی پنجاب میں صفائی کا نظام بہتر بنانےکی ہدایت

Last Updated On 10 March,2019 12:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کر دی، صفائی کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت نے اٹھارہ مارچ سے سینی ٹیشن ویک کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم نے صفائی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو قابل عمل سسٹم لانے کی ہدایات جاری کر دیں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھی وزیراعظم کی ہدایات پنجاب حکومت کوموصول ہو گئیں۔

صفائی کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت نے اٹھارہ مارچ سے سینی ٹیشن ویک کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی پنجاب اس مہم کاافتتاح کریں گے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے اپریل کے ہفتے سے دیہی سطح پر سینی ٹیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پنجاب حکومت نے عملدرآمد پلان مرتب کر لیا۔

 

Advertisement