بجلی کی درآمد، پاکستان اور ترکمانستان کا ورکنگ گروپ پر اتفاق

Last Updated On 12 March,2019 10:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی درآمد کے لیے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکمانستان میں سستی اور اضافی بجلی موجود ہے جو پاکستان کو فراہم کی جا سکتی ہے۔ دونوں ممالک کو اپنے وسائل عوامی فلاح کے لئے بروئے کار لانے چاہیں۔

ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق وزیر بجلی عمر ایوب اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکمانستان افغانستان کے راستے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔

مشترکہ گروپ کے ذریعے بجلی درآمد کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر ترکمانستان وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کو عوامی فلاح کے لئے وسائل بروئے کار لانے چاہیں۔ ترکمانستان میں سستی اور اضافی بجلی موجود ہے جو پاکستان کو فراہم کی جا سکتی ہے۔

وزیر بجلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ افغانستان میں امن واستحکام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

 

Advertisement