دیا مر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ 10 ارب تک پہنچ گیا: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 12 March,2019 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ 10 ارب تک پہنچ گیا، عطیات پر عوام خراج تحسین کی مستحق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے کے عطیات دینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔

 

Advertisement