ایک اور بین المذہب ہم آہنگی کی مثال قائم

Last Updated On 03 April,2019 05:13 pm

(ویب ڈیسک): صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب مہندر پال سنگھ نے اپنے ایک ملازم کو عمرہ کی سعادت پر بھیجا،مہندر پال سنگھ نے خلیل بھٹہ کے عمرہ کے تمام اخراجات ادا کئےخلیل بھٹہ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب کے پاس دوکان پر ملازمت کرتا ہے۔

مہندر پال سنگھ کا ملازم یتیم ہے اور غریب ہے، خلیل بھٹہ اپنی والدہ کے ہمراہ بیت اللہ شریف کی زیارت کے آج رات بذریعہ سلام ائیر ملتان سے روانہ ہوگا،خلیل بھٹہ نے سرائیکی زبان میں مہندر پال سنگھ ویر جی کا شکریہ ادا کی۔ا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہندر پال سنگھ نے 2015 میں رمضان شریف میں افتاری دسترخوان بھی شروع کیا، جو بین المذہب ہم آہنگی کی زندہ مثال بنا۔ 

Advertisement