پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ: درسی کتب 12 فیصد تک مہنگی

Last Updated On 04 April,2019 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی پڑھائی کے آڑے بھی آگئی، کتاب خریدنا بھی عذاب ہوگیا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب 12 فیصد تک مہنگی کر دیں۔

کھانے پینے کے ساتھ پڑھنا لکھا بھی مہنگا ہو گیا، پنجاب بک بورڈ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے، بچوں کی کتابوں کے دام بڑھا دیئے۔ کتابیں نا صرف مہنگی کی گئی ہیں بلکہ بازار میں دستیاب بھی نہیں جس کی باعث بچے، والدین دکانوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور کتابیں سستی کرنے و بروقت فراہم کرنے کی دہائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھپائی کا ٹینڈر دینے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے کورس کی کئی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں۔
 

Advertisement