فیصل آباد: بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں زائد المیعاد بلڈ بیگ کے استعمال کا انکشاف

Last Updated On 14 May,2019 11:15 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سول ہسپتال کے ڈاکٹر موت بانٹنے لگے، بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں زائد المیعاد بلڈ بیگ کے استعمال کا انکشاف سامنے آگیا۔

بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں ذائد المیعاد بلڈ بیگ استعمال کرنے کے حوالہ سے خفیہ ادارے کی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر کے ڈاکٹرز موت بانٹ رہے ہیں، پہلے سے بیمار بچوں کو مزید بیماریوں کا شکار بنایا جا رہا ہے، تھیلا سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو زائد المیعاد بلڈ بیگ میں خون لگایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر حکام مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، مریضوں کو خون کی بوتلیں فراہم کرنے کے ہزاروں روپے نذرانے بھی وصول کئے جاتے ہیں، ہسپتال حکام حالات سے غافل، مریض موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔