جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا، انہیں حساب بھی دینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

Last Updated On 03 July,2019 07:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو نئی امید دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائے گی۔ جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا ہے، انہیں حساب بھی دینا ہوگا۔
 

Advertisement