مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے

Last Updated On 26 August,2019 03:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال کے حوالے سے آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ کشمیر اور مشرقی سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کےپیش نظر آج عوام سے خطاب کریں گے جو شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 22 روز سے صورتحال انتہائی سنگین ہے، مودی حکومت نے وادی میں 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرکے بڑے جیل میں بدل دیا ہے، یہاں تک کہ کشمیریوں کو کھانے پینے کی اشیا اور پانی تک دستیاب نہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب گزشتہ ہفتے سے طے ہے جس کا معاون خصوصی نے قبل ازیں بھی اعلان کیا تھا۔

 

Advertisement