وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

Last Updated On 26 August,2019 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، کابینہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ عوامی مفاد سے متعلق نئی تجاویز کا بھی جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ مختلف پاکستانی مشنوں کے لیے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرری کی بھی منظوری دے گی، اجلاس میں کرمینل لا آرڈیننس 2019 میں ترمیم اور سرکاری اثاثوں کی نجکاری کا معاملہ بھی زیر غور ہو گا۔

 

Advertisement