حکومتی آفر گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے، حسین نواز

Last Updated On 13 November,2019 06:33 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے نے حکومتی فیصلے کو گھٹیا سیاست کی بدترین مثال قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ ‏کیا امراض دل، گردہ، پلیٹ لیٹس اور سٹروک کا خطرہ رکھنے والے مریض کا علاج ایک ماہ میں ختم ہو سکتا ہے؟

حسین نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد دو ہفتے کا وقت کیونکر ضائع کیا گیا؟ یہ آفر گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے۔ بالفاظ دیگر حکومت کی طرف سے انکار ہے، بس دکھانے کو قواعد وضوابط کا بہانہ ہے۔

Advertisement