نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

Last Updated On 09 December,2019 02:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں وزرات قانون وانصاف، چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے اثاثہ جات کیس میں 15ماہ سے گرفتار کر رکھا ہے، اتنا عرصہ گزرنے کے باجود فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں، دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے، شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں، نیب کی تحقیقات میں مکمل ہو چکی ہیں اس کے باوجود جیل میں رکھا گیا ہے، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈووکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزرات قانون وانصاف، چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

Advertisement