ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

Last Updated On 02 May,2020 10:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں بادلوں نےڈیرے ڈال رکھے ہیں، کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی،،

تفصیلات کے مطابق دن بھر گرمی کے بعد شام میں ٹھنڈی ہوائیں چل گئیں، شہر قائد کا موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات نے سلسلہ صبح تک جاری رہنے کی نوید سنادی۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، فقیر والی اور چشتیاں سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں بادلوں نے رنگ جمایا، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بادل کہیں رحمت توکہیں زحمت بن کر برسے،،صوابی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے زمینداروں کی پریشانی بڑھا دی، سوات میں موسلادھار بارش سے نکاسی اب کا نظام درہم برہم ہوگیا، بعض شہروں میں آندھی سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب،خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement